گا۔دعوتِ اسلامی کی خوش بختی ہے کہ عالم باعمل عالمی مُبلِّغ اسلام بانی ٔدعوتِ اسلامی امیر اہلسنّت حضرت علّامہ مولیٰنا محمدالیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ کی زیر قیادت سُنَّتوں کے فیضان کا یہ قافلہ اپنی منزل کی طرف رَواں دَواں ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(198)حضرت مولانا غلام شبیر سکندری صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامعہ رشیدیہ درگاہ شریف حضرت پیر صاحب بارگاہِ پیر جو گوٹھ، ضلع خیرپور میرس،باب الاسلام سندھ،پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ یہ سن کر بَہُت خوشی ہوئی کہ دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل کے نام سے ایک ٹی وی چینل کھولا ۔ اس عریانی اور فحاشی کے دور میں ایک ایسے چینل کی بَہُت شدِّت سے ضرورت محسوس کی جارہی تھی جو خالص اِسلامی معاشرہ متعارف کراسکے۔ قوی اُمید ہے کہ مَدَنی چینل اس ضرورت کو پورا کرے گا اور اہلِ اسلام کو ایک مُصلح چینل ملے گا۔ جس سے اپنے معاشرے کی اصلاح میں مدد ملے گی۔ اِنْ شَآءَ اللہُ عَزَّوَجَلَّ
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(199)حضرت مولانابدرالزمان قادری صاحبمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(پرنسپل جامعہ ہجویریہ ،داتا دربار، مرکزالاولیاء لاہور)