(196)حضرت مولاناصاحبزادہ محمد مقصود سعید عباسی صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سجادہ نشین آستانیہ عالیہ دھار شریف کھول عباسیاں باغ آزاد کشمیر/جامع مسجد الرحمن ٹاؤن کالج روڈ پنجاب سوسائٹی شپ مرکزالاولیاء لاہور)
آج کے اس پُرفِتَن و بدعقیدگی کے دور میں مَدَنی چینل کا آغاز یقیناً اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے حبیب رسُول محمد مصطفیٰ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا اِنعام و عطیّہ ہے۔ جس پر دربارِ عالیہ دھار شریف باغ آزاد کشمیر کی طرف سے اس چینل کے آغاز کرنے والے احباب اور عظیم روحانی و علمی قیادت ہَواؤں کا رُخ بدلنے والے مولیٰنا محمدالیاس قادری مُدَّظِلُّہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عمر خضری کی دُعا دیتے ہیں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(197)حضرت مولانارضائے مصطفی صاحبمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامعہ رسولیہ شیرازیہ، مرکزالاولیاء لاہور )
فی زمانہ میڈیا کے ذریعہ سے نوجوان نسل کے اَخلاق کو تباہ کرنے کی اِنتہائی مذموم کوششیں جاری ہیں۔ ایسے میں مثبت کوشش کی اِنتہائی ضرورت تھی۔ مغربی طوفانِ بدتمیزی کا مُنہ موڑنا خاصا مشکل ہے ۔ایسے میں شیطانی یَلغار کو روکنے کا فریضہ دِین سے محبت اور دَرد رکھنے والے حضرات پرعائد ہوتا ہے۔ توقع ہے کہ مَدَنی چینل سے
دِین کی دعوت اور مسلک ِاہلسنّت و جماعت کی اِشاعت کا پیغام عوام تک پَہُنچے