Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط چہارُم)
10 - 46
مختلف تہذیبوں  کے درمیان مُکالَمہ کا دور شروع ہوچکا ہے۔اِسلام کی حقّانیت مذاہبِ عالم کے لیے کَشِش کا باعِث ہے۔ سائنس بھی قرآنی حقائق کو تسلیم کرتی نظر آتی ہے۔ کائنات کی مسلسل توسیع {وَاِنَّا لَمُوْسِعُوْنَ (پ۲۷ الذریات۴۷) ترجَمۂ کنزالایمان:اور بے شک ہم وسعت دینے والے ہیں } اور تمام اَجرام فلکی کی حرکت {وَکُلُّ یَّجْرِیْ اِلٰی اَجَلٍ مُّسَمًّی (پ۲۱لقمان۲۹) ترجَمۂ کنزالایمان:ہر ایک ایک مقرر میعاد تک چلتا ہے} وغیرہ ایسے مسائل ہیں  جنہیں  آج سائنسدان تسلیم کرچکے ہیں  اور DNA کی ہر تحقیق کے بعد ایک عظیم قوت تخلیق کی کارفرمائی کا اعتراف بھی کر چکے ہیں۔آج تیز رفتار دنیا کے ساتھ چلنے کے لیے ضروری ہے کہ اُمّتِ مسلمہ اپنے دعوتی و تبلیغی پروگرام کو ازسرِ نو مذاہب ِ عالم کے سامنے پیش کرے۔ مجھے مَدَنی چینل دیکھ کر ازحد خوشی و مُسرت ہوئی کہ  دعوت ِ اسلامی کے قائدین نے وقت کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے میڈیا کے میدان میں  قدم رکھا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّاس سَعی مشکور کو قبول فرمائے اور سرکار مدینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کے صدقے ہمارے نیک اعمال کو قبول فرمائے۔ اس کارِخیر پر تمام مَدَنی بھائیوں  کو میری طرف سے مُبارکباد۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد