اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
مَدَنی چینل کے بارے میں عُلَماء و شَخْصیّات
کے تأثُّرات کے اِقتِباسات (قِسْط چہارُم)
دُرُود شریف کی فضیلت
حضرتِ سیِّدُنا امام محمد بن عبدالرحمن سخاوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نقل فرماتے ہیں : ’’اللہ عَزَّوَجَلََّنے حضرت سیِّدُنا موسیٰ کلیم اﷲ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کی طرف وحی فرمائی کہ مَیں نے تجھ میں دس ہزار کان پیدا فرمائے، یہاں تک کہ تُو نے میرا کلام سُنا اور دس ہزار زبانیں پیدا فرمائیں جن کے ذریعے تُونے مجھ سے کلام کیا۔ تُو مجھے بَہُت زِیادہ محبوب اور میرے نزدیک ترین اُس وقت ہوگا جب تُو میرا ذکر کرے گا اور مُحمَّد (صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم) پر کثرت سے دُرُود بھیجے گا۔‘‘(اَلقَولُ البَدِیْع ص۲۷۵۔۲۷۶ مؤسسۃ الریان بیروت)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد