آسانی کے ساتھ ہوسکے گا اور پوری دنیا میں اسلام کا پیغام پہنچانا آسان ہوجائے گا۔ عالمِ کفر میڈیا کے ذریعے اپنے کفریہ نظریات پوری دنیا میں پھیلارہاہے تو ضروری تھا کہ اسی تیزی کے ساتھ اسلام کاپرچار بھی پوری دنیا میں ہو اور خلقِ خدا کو خدا کے پیغام سے آگاہ کیاجائے تویہ کام دعوتِ اسلامی نے شروع کیا ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(139) حضرت مولانا قاضی فیاض احمد مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد مَدَنی لکوٹ شریف ،ضلع وتحصیل ایبٹ آباد ، سرحد پاکستان)
ہماری طرف سے عالمی مذہبی تنظیم دعوتِ اسلامی کومَدَنی چینل شروع کرنے پرڈھیروں مبارک باد قبول ہو۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ حضرت علامہ مولیٰنا پیر طریقت محمد الیاس عطارؔ قادری صاحب کی عالمگیر تنظیم آج کے اس پُرفتن دور میں اُمتِ مسلمہ کے لیے نشاۃِ ثانیہ کا کام کررہی ہے اور اُمتِ مسلمہ کو صحیح معنوں میں محبتِ رسول صلّی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہٖ و سلّم اور محبتِ سُنَّت رسُول صلّی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہٖ و سلّم اَحسن انداز میں پیش کررہی ہے۔ اب اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ بذریعہ مَدَنی چینل کے دونوں چیزیں لوگوں کے گھروں تک پہنچیں گی اور مسلمانوں کے گھروں سے بے