کے لیے ایک بڑی نعمت ہے، دعوتِ اسلامی نے یہ بَہُت اچھا اور عظیم قدم اٹھایا ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب!صلَّی اﷲّٰ تعالٰی علٰی محمّد
(136)حضرت مولانا محمد عارف نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ناظم علیٰ جامعہ نقشبندیہ توحیدیہ اڈہ ڈومالہ ،نارروال ،پاکستان)
مَدَنی چینل دعوتِ اسلامی کی زبردست کاوش ہے۔ اس کا آغاز اہلسنّت میں بیداری پیدا کرے گا۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(137)حضرت مولانا مختار احمد سکندری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس جامعہ اسلامیہ قادریہ ،کنزالایمان پیر و سن شہرتحصیل ٹھری میرواہ ،ضلع خیر پور میرس ،باب الاسلام سندھ، پاکستان )
مَدَنی چینل کی بہاریں دنیا بھر میں دُھومیں مچارہی ہیں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ یہ اہلسنّت و جماعت کا سب سے بہترین اور دِلنواز چینل شروع ہوا ہے۔ جس سے متعدد غیر مسلم مسلمان ہورہے ہیں۔دعا ہے کہ اللہ عزوجل تاقیامت اس چینل کو آباد فرمائے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد