پر بَہُت مضبوط انداز میں دین کا کام کررہی ہے۔ امیردعوتِ اسلامی جناب حضرت علّامہ مولیٰنا محمدالیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کی کاوشوں سے مَدَنی چینل کا آغاز بھی اہلسنّت وجماعت کی بَہُت بڑی کامیابی ہے۔ مَدَنی چینل کے ذریعے جہاں بدعملی، فحاشی اور عُریانی کا خاتِمہ ہورہا ہے وہاں پر بد مذہبی اور لادینیت بھی ختم ہورہی ہے۔مَیں سمجھتا ہوں کہدعوتِ اسلامی کا ہمارے مسلک پر بَہُت بڑا احسان ہے کہ جگہ جگہ مراکزکا قیام، مساجد کی حفاظت، مدارس کا قیام اور مَدَنی چینل کاآغاز بَہُت بڑی کامیابی ہے۔ دُعا گو ہوں کہ اللہ ربُّ العزّت دعوتِ اسلامی کوترقی عطا فرمائے، مَدَنی چینل کی مزید بہاریں دیکھنا نصیب کرے اور امیردعوتِ اسلامی عم فیوضہ کا سایہ قائم رکھے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(135) حضرت مولانامفتی عبد المنّان مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع محمدی مسجد محلہ عیدگاہ ،مدرس جامعہ کریمیہ رضویہ دارالسلام (ٹوبہ)،پاکستان)
مَدَنی چینل سے بچّوں کی اسلامی ماحول کے مطابق تربیت ہوگی اور بچّے بُرے ماحول اور بُرے چینلزسے بچ سکیں گے۔ مَدَنی چینل عالمِ اسلام