Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط سِوُم)
5 - 49
مَیں  کچھ دیر بعد گیا اور مَسلکِ اہلسنّت کی حقانیت پر روشنی ڈالی تو یہ لوگ سیخ پا ہوگئے اور میرے ساتھ اُلجھنے پر تیار ہوگئے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ بُزُرگوں کی نظرِ عنایت سے مَیں  نے اِنہیں  کِسی حَد تک قائل کر لیا۔ پھرمیں  نے انہیں  دعوتِ اسلامی میں  شمولیت اور مَدَنی چینل کی ترغیب دی تو میرے کہنے پر مَدَنی چینل دیکھ کر نہ صرف وہ بسرو چشم دعوتِ اسلامی میں  شامل ہوگئے بلکہ اس سال مدینۃ الاولیاء ملتان شریف میں  ہونے والے تین روزہ سنتوں  بھرے بین الاقوامی اجتماع کے موقع پر دروازہ دروازہ جاکر دعوت دی اوراپنے شہر سے ایک بَہُت بڑا قافلہ لے کر اجتِماع پاک میں  شریک ہوئے اورمیرے لئے دعوتِ اسلامی کی V.C.D بھی بھیج رہے ہیں ، یہ میرے لئے بَہُت بڑا اِعزاز ہے۔‘‘
اب علماء و شخصیّات کے تأثرات کے اقتباسات ذکر کئے جاتے ہیں :
(134)  حضرت صاحبزادہ سیدغلام نصیر الدین کاظمی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سجادہ نشین آستانہ عالیہ خواجہ آبادشریف ،ضلعی امیرجماعتِ اہلسنّت پاکستان ،ضلع میانوالی پاکستان)
	اللہجَلَّ مَجدُہٗ کے بے شمارا حسانات میں  سے ایک عظیم احسان دعوتِ اسلامی کا عطا کرنا بھی ہے کہ اس پُر فِتن دور میں  دعوتِ اسلامی اہلسنّت و جماعت کے پلیٹ فارم