بِالْعلماءِ و المَشائِخ بھی ہے جو کہ اکثر عُلَمائے کرام پر مُشتِمل ہے۔اس کے مقاصد میں علماء ومشائخ اہلسنّت دامت فیوضہم سے روابِط مضبوط کرنا بھی ہے۔ اس مجلس اور دیگر اسلامی بھائیوں کے ذریعے اندرونِ ملک و بیرون ملک سے مفتیانِ عِظام و عُلَمَائے کرام کے مَدَنی چینل کے بارے میں مَدَنی بہاریں اور تأثرات موصول ہوئے ،جن میں سے ایک مَدَنی بہار حسبِ ذیل ہے:
مدنی بہار
آستانہ عالیہ خواجہ آبادشریف ضلع میانوالی کے سجادہ نشین حضرت صاحبزادہ سیِّدغلام نصیر الدین کاظمی مُدَّظِلُّہُ العَالِی نے جو مَدَنی بہارتحریر فرمائی ہے، اُس کا خُلاصہ پیش ِخدمت ہے : ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینلکی ایک مَدَنی بَہار جو خود میں نے دیکھی ہے، آپ کی نَذْر کرتا ہُوں : ایک شخص جس کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے بَہُت بڑے زمیندار گھرانے سے ہے اور اُن کا اپنی رشتہ داری میں سے چند بدمذہب لوگوں کے ساتھ اُٹھنا بیٹھنا ہے۔ اس بُری صحبت کا اثر اس کے دو نوجوان بیٹوں پر بھی ہوگیا، اُن کے آباؤ واجداد خواجہ آباد شریف آستانہ سے وابَستہ ہیں۔ دو تین سال بعد میرا اِن کے پاس تبلیغیِ مِشن پر جانا ہوتا ہے۔ پچھلی مرتبہ چونکہ