Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط سِوُم)
39 - 49
(178)حضرت مولاناصاحبزادہ فیض الرسول مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(نائب مہتمم مدرسہ انورمدینہ منڈی حاصل پور ضلع بہاولپور،پاکستان)
	انھوں  مفتی عطاء محمد قادری  صاحب مدظلہ العالی کے مذکورہ تأثرات پر تائیدی دستخط فرمائے ہیں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(179)حضرت مولانا مفتی محمد یار سعیدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم مدرسہ عربیہ اصلاحیہ مفتاح العلوم چک نمبر 41فتح پورتحصیل حاصل پور ضلع بہاولپور،پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مجلس رابطہ بالعلماء و المشائخ (دعوتِ اسلامی) کے صوبائی ذِمَّہ دار سے مَدَنی چینل کے بارے میں  گفتگو ہوئی ہے ۔ یقیناً گمراہ کن ، غیر اسلامی وغیر اخلاقی ٹی وی چینلز کی بھرمار کی روک تھام کے لیے ایسے خالصِ مذہبی و دینی اور بروقت اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کا علمبردار مَدَنی چینل کسی بھی صورت میں  مسلمانانِ عالم کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ اللہ کریم مَدَنی چینل کی ٹیم کو مکمل اخلاص و اسقامت سے دینِ برحق کی اشاعت کی توفیق اور اس پراچھا اجر عطا فرمائے اور امیر اہلسنّت مدظلہ العالی کو اِس چینل کے آغاز پر مبارکباد