تحریک کو دفن کیا اور اب جبکہ میڈیا کے اس دور میں اہلسنّت و جماعت کو اس کی ضرورت محسوس ہورہی تھی تو اس کے لیے اللہ تعالیٰ نے امیر اہلسنّت کا انتخاب فرمایا اور ان کے دم قدم کی برکت سے ہمارے کان مَدَنی چینل سے عشق و محبت سے سرشار جملے اور پیغامات سن رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنے اس بندۂ خاص کا سایہ اہلسنّت و جماعت کے سروں پر تا دیر قائم رکھے اور ا س چینل کو ہر لمحہ ترقی عطا فرمائے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(177)حضرت مولانا مفتی عطاء محمد قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( مہتمم مدرسہ انورمدینہ منڈی حاصل پور ضلع بہاولپور،پاکستان)
اِس دور میں دعوتِ اسلامی نے بگڑتے ہوئے اخلاق و کردار پر مؤمن کی بہتری کے لیے تحریراً ،تقریراً خوب کوششیں فرمائیں اور وقت کی نزاکت کو جانچتے اور بھانپتے ہوئے مَدَنی چینل کو بے حیائی و بے دینی کے سیلاب کے سامنے بند باندھنے کے لیے جاری کیا ہے۔ اللہ کریم جل و علا امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی مدظلہ کو اس کی بہترین جزا دے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد