Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط سِوُم)
37 - 49
خَاص ماحول پیدا ہوا اور نہ صرف اجتماع میں  شرکت کرنے والے بلکہ پوری دنیا کے لوگوں  نے مَدَنی چینل پر اپنے آپ کو اجتماع میں  حاضر سمجھا۔خدا تعالیٰ مزید بَرَکات عطا فرمائے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(176)   حضرت مولانا محمد اختر رضا القادری  مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( چیئرمین ادارہ منظر اسلام(ٹرسٹ) بانی مجلسِ رضاعارف والا ضلع پاکپتن شریف،پاکستان)
	اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اہلسنّت و جماعت میں  اِنتہائی قدر کی نگا ہ سے دیکھی جانے والی غیر متنازعہ شخصیت امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکا تہم العالیہ کے وجودِ مسعود کی بدولت ہمیں  میڈیا سے وہ فوائد حاصل ہونا شروع ہو چکے ہیں  جن کا صرف تصور ہی کیا جاسکتا تھا۔ جب مذہبِ مہذب اہلسنّت و جماعت کے عقائد پر تنقید تحریر ی طور پر شروع ہوئی تھی تو ۱مام عشق و محبت امام احمد رضا بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نے اس تحریک کا تحریری مقابلہ کرتے ہوئے اسے تاریکی کی وادی میں  واپس دھکیل دیا تھا۔ اور جب مسلک امام احمد رضا رحمۃ اللہ علیہ پر اعتراضات کرنے والے تحریک کی صورت اختیار کرگئے تو امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے مورچہ سنبھالا اور اپنے عمل سے اس