انہوں نے بُرائی کے مقابلے میں مَدَنی چینل کی صورت میں شروع کیا ہے ترقی سے نوازے اور یہ دن دگنی رات چگنی ترقی پائے ۔ میں جب بازار وغیرہ جاتا ہوں تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ لوگ دوسرے چینل بند کرکے مَدَنی چینل دیکھ رہے ہو تے ہیں ۔ بَہُت سارے بیمار اور ضعیف لوگوں کو مَدَنی چینل کی برکت سے ملتان اجتماع میں شرکت کی سعادت یو ں حاصل ہوئی کہ انہوں نے گھر بیٹھ کر اجتماع میں شرکت کرلی۔میں سوچ رہا ہوں کہ اس مَدَنی چینل کو ہر گھر میں کیسے رائج کروں تاکہ باقی چینل بند ہو جائیں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(175)حضرت مولانامحمدغلام قادر نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(فاضل جامعہ نعیمیہ ،خطیب جامع مسجد حنفیہ غوثیہ بھٹہ چوک بیدیاں روڈ لاہور کینٹ،پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَل دعوتِ اسلامی کے اجتماع میں شرکت کا موقع ملا۔ پہلے بھی کئی بار ملتان شریف میں اجتماع میں شرکت کے سلسلے میں حاضر ہوچکا ہوں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَل اہلِ سنّت کی بہار دیکھ کر ایمان تازہ ہوجاتاہے، اِس بار اجتماع میں خاص بات مَدَنی چینل کی آمد تھی جس کی وجہ سے اجتماع کے اندر ایک