تاقیامت قائم رکھے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(173) حضرت صاحبزادہ پیر سیدخلیل الرحمن شاہ بخاری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم مرکزی دار العلوم حنفیہ غوثیہ چک نمبر71/E.B بی ٹھیکواں شریف تحصیل عارف والا ضلع پاکپتن شریف،پاکستان )
اللہ ربُّ العٰلمین کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ نبیٔ رحمت صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّمکے تصدق سے عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کو اس پُرفِتن دور میں ایک عزم جہاد بنا م مَدَنی چینل کے ذریعہ سے کلمۂ حق کو بلند اور عام کرنے کا موقع نصیب ہوا۔ جہاں ہر طرف بے حیائی اور عریانی، فحاشی دیگر چینلز کے ذریعے عام ہو رہی تھی بروقت اقدام کرتے ہوئے دعوت اسلامی نے عالم اسلام کو اصلاحِ احوال کا موقع فراہم کر دیا۔ اب تک جو اہلِ اسلام ،اہلِ درد اور اہلِ عشق جو دیگر چینلز کی برائیوں سے مجبور تھے، دعوت اسلامی نے مَدَنی چینل کھول عشقِ مصطفی صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ و سلّم کی صدا کو ان کے گھر تک پہنچا دیا ۔ یہ حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نظر عنایت ہے کہ یہ عظیم کام دعوت اسلامی کے حصہ میں آیا۔ دعوت اسلامی کا چینل دیکھ کر عشاق کے دل کی دنیا آباد ہو جاتی ہے، تما م پروگرامز شریعت کے عین مطابق ہوتے ہیں جس