Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط سِوُم)
33 - 49
(172)حضرت مولانا صاحبزادہ پیر فیض الحبیب قادری اشرفی نوری  مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خلیفہ سرکارکلاں  سیدمختاراشرف علیہ رحمۃ اللہ الاکبر، سجادہ نشین آستانہ عالیہ انتالی شریف،پاکپتن شریف، پاکستان)
	مُحسنِ اَہلسنّت، امیر اہلسنّت،مجاہد ملت،شیخ شریعت و شیخ طریقت،محافظِ دین و ملت،برکتِ مصطفی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ کی دن رات اَنتھک کوششوں  کی برکتوں  سے اللہ تعالیٰ نے اہلسنّت و جماعت کی عظیم تحریک دعوتِ اسلامی کو بارہ چاند لگا دیئے۔پوری دنیا میں  یا رسُول اللہ کی صدائیں عام ہونے لگیں ،جو کام لاکھوں  مسلمان مل کر عام نہ کر سکے،وہ کام دعوتِ اسلامی کے مَدَنی چینل نے قلیل وقت میں  پیش کر دیا، بد عقیدگی کے سیلاب کوروکنے کا کردار ادا کیا، مَدَنی چینل کے ذریعے دنیا میں  مَدَنی انقلاب برپا ہونے لگا۔امیر اہلسنّت مدظلہ العالی کے دیدار اور ملفوظات کے ذریعے لاکھوں  بے نمازی، نمازی بن چکے ہیں  اور اسلامی بہنیں بے پردگی سے توبہ کر کے پردے کی پابند بن چکی ہیں ، بے شمار نو جوان گانے باجوں  سے توبہ کر کے ذکر و نعت سننے کے عادی بنتے جارہے ،بے حیائی کے چینلوں  سے بیزار ہو کر مَدَنی چینل کے گرویدہ ہوتے جارہے ہیں۔اللہ تعالیٰ مَدَنی چینل کو