Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط سِوُم)
32 - 49
مبارک کاوش پر خِراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(171)حضرت مولاناحافظ محمد عبدالشکور سیالوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(بانی و مہتمم جامعہ غوثیہ قمرالاسلام للبنین وللبنات گُل بَہار کَالونی مرکزالاولیاء لاہور کینٹ،پاکستان)
	اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ موجودہ دور میں  جس انداز سے غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی پوری دُنیامیں  کام کررہی ہے، جس چیز کی کمی تھی اور جو کمی محسوس کی جارہی تھی اِسے پوری کررہی ہے۔ پہلے ہی بَہُت اچھے انداز سے تبلیغ کررہی تھی اور زندگی کے ہر شعبے میں  اپنا پیغام عام کررہی تھی اور دُنیا مستفیدہورہی تھیں۔ اب دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل کھول کر میڈیا کے اندر جو اہلِسنّت وجماعت کے پیغامات کو عوام الناس تک پہنچانے میں  کمی محسوس ہورہی تھی اسے پورا کردیا ہے اور عوام گھروں  میں  بیٹھ کر اسلامی تعلیمات سے مستفید ہورہے ہیں  اور خصوصاً خواتین اور بچے جو بڑے بڑے اجتماعات میں  نہیں  جاسکتے تھے وہ بھی مستفید ہورہے ہیں ، اِنْ شَائَ اللہُ عَزَّوَجَلَّ اس سے عوام النّاس کو بَہُت فائدہ ہوگا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد