Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط سِوُم)
31 - 49
مدد کرو} پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مَدَنی چینلکی نشریات کو مستقل اجازت نامہ جاری کردیں  تاکہ اِن کے لیے سرمایۂ آخرت ہوسکے اور اللہ جل شانہ امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی مدظلہ ، آپ کی پوری شوریٰ کو مَدَنی چینل کے اجراء پر اجرِ عظیم سے نوازے  ادارہ ’’جامعہ حنفیہ انوارِ طیبہ تجوید القرآن‘‘ کی دعائیں  اور ہمدردیاں  آپ کی ساتھ ہیں۔ 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(170)حضرت علامہ مولانامحمداحتشام الحق قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(فاضل جامعہ نعیمیہ،خطیب موتی مسجد بہار شاہ روڈ الفیصل ٹاؤن مرکزالاولیاء لاہور کینٹ،پاکستان)
	اِس پُرفِتن دُور میں  ہر طرف لَادِینیت ، بدعقیدگی اور فحاشی و عُریانی بڑی سُرعت کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ اِس لیے ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ میڈیا پر مؤثر انداز میں  دین کی ترویج و اِشاعت کی جائے۔ چُنانچِہ دعوت و تبلیغ کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل کے ذریعے اِس ضرورت کو پورا کیا ہے۔ اِس چینل کے ذریعہ عقائد و اعمال کی اصلاح کی جارہی ہے، اِس طرح کروڑوں  لوگ اِستفادہ کررہے ہیں۔ مَیں  امیر اَہلسنّت اوران کے تمام رفقاء کو اس