Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط سِوُم)
30 - 49
اسلامی دامت برکاتہم العالیہ اس پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(169)حضرت مولانا استاذ القراء الحافظ القاری محمد جہانگیر ثاقب  مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم و بانی مدرسہ جامع حنفیہ انوار طیبہ تجوید القرآن رحمت اللہ ٹاؤن ضلع اوکاڑہ،پاکستان)
	مَدَنی چینل کی آزمائشی نشریات کاسلسلہ نافعہ جاری ہوتے ہی حمد باری تعالیٰ و نعتِ پاک مصطفٰے علیہ التحیۃ والثناء اور قابلِ عمل پُر مغز مواعظ حسنہ سُن سُن کر مسلمان دولتِ علم و عمل اور کفار دولتِ ایمان سے بہرہ مند ہونے لگے ہیں  اور حقیقت تو یہ ہے کہ ہمارے وہ بچے اور بچیاں  جو مستقبل کا سرمایۂ افتخار ہیں  یہ مَدَنی چینل ان میں  دینی و اَدَبی ، قومی و ملکی غیرت و حمیت اور اسلامی شعور و آگہی کا ذوق و شوق بڑھا بلکہ کوٹ کوٹ کر بھررہا ہے۔ اس مَدَنی چینل کی برکات(مَدَنی بہاروں ) کے چند واقعات مکتبہ المدینہ سے قسط اوّل کے نام سے شائع بھی ہوچکے ہیں  جو مَدَنی چینل کی اَہمیت کو خوب اُجاگر کررہے ہیں۔ اللہ کریم جل وعلا ہمارے صاحبانِ اقتدار کو یہ توفیقِ رفیق عطا فرمائے کہ وہ {وَتَعَاوَنُوْا عَلَی الْبِرِّ وَالتَّقْوٰی (پارہ۶ المائدۃ ۲) ترجَمۂ کنزالایمان :اور نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی