Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط سِوُم)
3 - 49
الیکڑانک میڈیا کے ذریعے بھی ہر طرف لَادِینیت، بدعقیدگی اور فحاشی و عُریانی بڑی سُرعت کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ اوردیگر مُبلِّغِین ضرورت محسوس کر رہے تھے کہ وقت کے تقاضوں  کے مطابق الیکڑانک میڈیا کے ذریعے مؤثر اَنداز میں  دین کی ترویج و اِشاعت ہونی چاہیے ۔چنانچہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ نے خوب جدوجہد کر کے رَمضانُ المبارَک ۱۴۲۹ھ (2008) سے مَدَنی چینل کے ذَرِیعے گھرگھر سنّتوں  کاپیغام عام کر نا شروع کر دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کے حیرت انگیز مَدَنی نتائج آنے لگے، بے نماز نمازی بننے لگے، ہروقت گناہوں  میں  مگن رہنے والے تائب ہونے لگے،کئی کافر مَدَنی چینل کی نشریات دیکھ اسلام سے متأثرہوکردائرۂ اسلام میں  داخل ہوگئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ہماری توقع سے زیادہ مَدَنی چینل کو کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔ آج کل ابتدائی آزمائشی سلسلوں  (پروگراموں ) کی ترکیب ہے اور دُنیا کے مختلف مقامات سے روزانہ مبارکبادیوں  اور حوصلہ افزائیوں  کے بے شمار پیغامات موصول ہو رہے ہیں  ۔دعوتِ اسلامی کے وسیع دائرہ کار کو بحُسن و خوبی چلانے کیلئے مختلف ملکوں  اور شہروں  میں  مُتَعَدَّد مجالِس بنائی گئی ہیں۔منجملہ مجلِسِ رابِطَۃ