Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط سِوُم)
29 - 49
مَدَنی چینل کا بھی اس میں  اہم کردار ہے کیونکہ جہاں  یورپین ممالک نے اخلاق سوزی و ایمان سوزی کے لیے جس طرح کے چینل چلائے تھے اُن کے مقابلے میں  مَدَنی بھائیوں  نے مَدَنی چینلجیسے اسلامی چینل کو چلا کرہر گھر میں  صدائے یارسُول اللہ کو عام کردیا۔ خُدا کرے کہ یہ فیضانِ دعوتِ اسلامی ہمیشہ جاری رہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(168)حضرت مولانا مفتی محمد ظفر اقبال چشتی قادری سلطانی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( مفتی و مدرس و ناظم تعلیمات جامعہ عربیہ نورالمدارس صدر عیدگاہ چشتیاں  شریف ضلع بہاولپور،پاکستان) 
	دعوتِ اسلامی اور مَدَنی چینل بلاشُبہ گناہوں  کی روک تھام میں  مصروفِ عمل ہیں۔ دورِحاضر کے متعدد ٹی وی چینلز نے اپنی دن رات کی مساعیٔ رذیلہ سے اسلام کی صحیح صورت کو خوب چھپانا چاہالیکن شاید وہ اس سے بے خبر ہیں  کہ اَلْحَقُّ یَعْلُوْ وَلَا یُعْلٰی (یعنی حق ہی غالب آتاہے ،اس پر غلبہ نہیں  پایاجاسکتا) اِنْ شَائَ اللہُ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کی نشریات سے یہ قوی اُمید ہے کہ باطل کے اندھیرے چھٹیں  گے اور ہرطرف نور اسلام کی رعنائیاں  عام ہوں  گی۔ دعوتِ اسلامی و بانیٔ دعوتِ