دوبالا ہوگئی ہے، اجڑے ہوئے دل پھر سے یادِ خدا عزوجل اور یادِ مصطفیٰ صلّی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہٖ و سلّم سے آباد ہونے لگے ہیں ، ماؤں بہنوں اوربیٹیوں کو اشتہاری طور پر نظر آنے سے محفوظ کردیا گیا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ بطفیلِ نبی کریم صلّی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہٖ و سلّم اور بطفیلِ تمام محبوبانِ اقدس دعوتِ اسلامی اور اس کے مشن خصوصاً مَدَنی چینل کو دن گیارھویں اور رات بارھویں ترقی عطا فرمائے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(167)حضرت مولانا غلام شبیر تبسُّممُدَّظِلُّہُ العَالِی
(صدر مدرس جامعہ جیلانیہ نادر آبادمرکزالاولیاء لاہور کینٹ، پاکستان)
شکر ربُ العُلی جتنا بھی ادا کیا جائے کم ہے کیونکہ مسلمانانِ عالم کی رہبری و رہنمائی کے لیے ربُّ العزّۃ عَزَّوَجَلَّ نے ایسی جماعت پیدا کی کہ جس کی مَدَنی صداؤں نے ،شب وروز عشقِ مصطفٰے صلّی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہٖ و سلّم سے لبریز اداؤں نے ہزاروں نہیں لاکھوں حرماں نصیبوں کی قسمت کو سنوار دیا، قلوب و اَذہان میں محبت ِ رسُول صلّی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہٖ و سلّم کی وہ چاشنی پیدا کی کہ ہر طرف و ہر زبان میں یارسُول اللہ صلّی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہٖ و سلّم کی صدا ئے دلربا بلند ہورہی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ثُمَّ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ