مَدَنی چینل کی مختلف تقریبات سنی اور دیکھی ہیں۔ پورے ملک اور خصوصاً رینالہ خورد میں جو مَدَنی چینل چلا ہے یہ خاص اللہ تعالیٰ کا لطف و کرم شاملِ حال نظر آتا ہے، اُمتِ مسلمہ مستفید ہورہی ہے، مَیں سمجھتا ہوں یہ سارا فیضان امیر اہلسنّت مدظلہ کا ہے۔ سننے اور دیکھنے میں آیا ہے کہ بَہُت لوگ تھے جو فلموں اور ڈراموں والے چینلز دیکھنے کے عادی تھے اب وہ امیر اہلسنّت مدظلہ کی بَرَکت سے اِن تمام چینل کو چھوڑ کر تائب ہوچکے ہیں ، اب مَدَنی چینل دیکھنے والے عاشق رسول صلّی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہٖ و سلّم بن چکے ہیں۔ میری دعا ہے اللہ تعالیٰ اپنے لطف و کرم سے امیر اہلسنّت کا سایہ ہم سب کے سروں پر قائم و دائم فرمائے۔ جن کی بدولت یہ مَدَنی چینل کی بہاریں ہمیں گھر بیٹھے نصیب ہورہی ہیں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(166)حضرت مولانامفتی محمد اکرم رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(تلمیذ مفتی اعظم پاکستان عبدالقیو م ہزاروی علیہ رحمۃ القوی، ناظم جامعہ انوار مدینہ اولڈ حاصل پور ضلع بہاولپور،پاکستان)
دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینل آج کے اس دور میں عالمِ اسلام کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک خصوصی نعمت ہے۔ حقیقت اسلام کی روح