(164)حضرتِ مفتی قاضی محمد وہاج فیض النصیرقادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( خطیب جامع مسجد دربار بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمۃاللہ علیہ پاکپتن شریف، پاکستان)
بحمدہٖ تعالیٰ دعوتِ اسلامی جس انداز سے شب و روز امتِ مسلمہ پر اتباع سُنَّت کی تبلیغ کے ذریعے رنگِ محمد صلّی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہٖ و سلّم چڑھا رہی ہے ۔اس میں دورِ حاضر کی نہایت اہم ضرورت اور مؤثر ترین ذریعہ یعنی الیکڑانک میڈیامَدَنی چینل کا اضافہ نہایت نیک شگون اور اصلاح احوال اور فکر آخرت کو بیدار کرنے کے لئے نہایت مستحن اقدام ہے۔مَیں اللہ ربُّ العِزّۃ کے فضل سے یقین کامل رکھتا ہوں یہ مَدَنی رنگ سب رنگوں پر یعنی مَدَنی چینل دیگر چینلز پر غالب آ جائے گا۔ اربابِ اقتدار کو چاہیے کہ نظریہ پاکستان کی بقا اور دینِ اسلام کے استحکام کیلئے اس چینل کو مستقل کرنے کی جلد منظوری دے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(165)حضرت مولاناقاری حافظ شبیر احمد مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد فیضان سنت رینالہ خورد ،ضلع اوکاڑہ،پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اللہ تعالیٰ کا بَہُت بڑا اِحسان ہے کہ بندئہ ناچیز نے