کے بیانات سے نوازا بلکہ آپ کے دیدار سے بھی مالا مال کردیا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(163)حضرت مولانا محمد امین قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( خطیب مرکزی اہلسنّت جامع مسجد اوقاف،تحصیل رینالہ خورد ضلع اوکاڑہ ،پاکستان)
مَدَنی چینل پر دکھائے جانے والے وضو و حج وغیرہ کے پریکٹیکل طریقے عوام اور خواص میں مقبول ہورہے ہیں۔ اس کے علاوہ جو احباب دیدارِ امیر اہلسنّت مدظلہ العالی کے لیے تڑپتے تھے اور ان کی زیارت کرنا چاہتے تھے جن کی شب و روز کی تبلیغی کوششوں سے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں صلوٰۃ و سُنَّت کی راہ پرآگئیں۔ مد نی چینل کے توَسُّل سے آپ کی زیارت بھی ہورہی ہے۔فقیر علماء اہلِ سنت کی خدمتِ اقدس میں اپیل کرتا ہے کہ عوام الناس میں مَدَنی چینل دیکھنے کی ترغیب فرما کر اس خیر و فلاح کے کام میں حصّہ ملائیں۔ بندۂ ناچیز مَدَنی چینل کی پوری ٹیم، اُس کے معاونین کے لیے دنیا و آخرت میں کامیابی کے لیے دعا گو ہے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد