نے دعوتِ اسلامی کو یہ شرف بخشا ہے کہ اِنہوں نے ایک خالصتاً مذہبی چینل کی شروعات کی ہیں جس کے اَندر صبح و شَام مذہبی رُوحانی گفتگو دیکھنے اور سُننے کو ملتی ہے، جس کے اندر سنّتوں کے طریقۂ کار سے آگاہی دی جاتی ہے۔ میری دُعا ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ اس چینل کو دِن دُگنی رات چُگنی ترقی عَطا کرے کہ لوگ اِس سے زیادہ سے زیادہ مستفیض ہوسکیں ، اٰمین ثم اٰمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(162)حضرت مولانا آصف ندیم عثمانی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد رسولیہ پیپلز کالونی نمبر 2 سردارآباد(فیصل آباد) پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ہم پہلے بھی نعتوں کے سننے والے تھے لیکن جب سے مَدَنی چینل دیکھاہے، تب سے نعتوں کے اور بھی زیادہ دلدادہ ہوچکے ہیں۔ مَدَنی چینل پر آنے والے پروگرام یعنی نعتیں اور بیانات نے ہمارے علم میں اور بھی نہ صرف اضافہ کیاہے بلکہ ہمیں مَدَنی چینل دیکھنے پر مجبور کردیاہے کیونکہ پہلے تو ہم امیرِاہلسنّت مدظلہ العالی کے دیدار کی دعائیں مانگاکرتے تھے لیکن اب اس مَدَنی چینل کے ذریعے اللہ عزوجل نے نہ صرف آپ