Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط سِوُم)
23 - 49
بے قرار ہو گیا اور اپنی آنکھوں  سے جب مَدَنی چینل بین الاقوامی اجتماع دیکھا تو دل باغ باغ بلکہ باغ مدینہ ہوگیا۔   
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(160)استاذ العلماء حضرت مولاناسیدمحمدعصمت اللہ شاہ  مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(تلمیذ شارح بخاری غلام رسول رضوی علیہ رحمۃ اللہ الغنی بانی ومہتمم جامعہ انوارالقرآن حنفیہ غوثیہ اسکندر آباد ضلع میانوالی،پاکستان )
	اللہ عَزَّوَجَلَّ دینِ مَتین کی ترویج واشاعت کے لیے ہرصالح سعی ،بارگاہِ ایزدی میں  مقبول و محمود ہے۔بالخصوص مَدَنی چینل کی مَدَنی فکر، عمل ملتِ اسلامیہ کے لیے نویدِ عظیم ہے۔ اللہتعالیٰ اَمیراہلسنّتمدظلہ کی قیادت و سیادت کو تادیر اہلسنّت کے سروں  پر قَائم دائم رکھے، آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(161)حضرت مولاناصاحبزادہ محمدمعصوم شاہ مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(نبیرہ ٔشیخ المشائخ خواجہ محمد صدیق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آستانہ عالیہ بھور شریف عیسیٰ خیل، میانوالی،پاکستان )
	مَیں  نے پچھلے دِنوں  عیسٰی خیل شہر کے اندر ایک عزیز کے گھر میں  مَدَنی چینل دیکھا ، دل کو بڑی مسرت ہوئی کہ آج کے اس پُرفتن دور میں  اللہ تعالیٰ