Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط سِوُم)
22 - 49
اور عریانی کے خلاف بند بندھنا شروع ہو گیا ہے۔اور بد عقیدگی کے سیلاب کی روک تھام شروع ہو چکی ہے، اللہ تعالیٰ امیراہلسنّت اور مَدَنی چینل کو دن گیارہویں اور رات بارہویں ترقی نصیب فرمائے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(159)حضرت مولانا حکیم محمداحمد امجد رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد فیض الرسول پتوکی قصور،پاکستان) 
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی اِحْسَانِہٖ تبلیغ وقرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی بڑے اخلاص کے ساتھ دین کی خدمت کا فریضہ اَحسن طریقہ سے سر انجام دے رہی ہے۔ مقام مسرت ہے کہ مذکورہ تحریک نے مَدَنی چینل کا اِجراء کرکے بڑ ا شاندار کارنامہ انجام دیا ہے۔ جسے علمائے اہلسنّت اور عوام اہلسنّت نے بے حد پسند فرمایا ہے۔مجھے یہ مژدۂ جانفزا سن کراس قدرمسرت ہوئی کہ الفاظ میں  بیان نہیں  کرسکتا۔ سنتے ہی مَدَنی چینل کا پروگرام دیکھنے کے لیے دل