کی کہ{ تَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَتَنْھَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ (پ ۴اٰل عمران۱۱۰) ترجَمۂ کنزالایمان:بھلائی کاحکم دیتے ہو اور برائی سے منع کرتے ہو}اِس پُرفتَن دور میں نیکی کی دعوت دینا اور بُرائی سے روکنا، یقیناً بڑا مشکل کام ہے۔ اِس تبلیغ کو مزید بڑھانے کے لیے میڈیا کا سہا را کارآمد ہے۔ جہاں برائی کو پھیلانے والے T.V چینلز ہیں وہاں اِن کے مقابلے میں دعوتِ اسلامی نے جو مَدَنی چینل کا آغاز کیا ہے، اِنْ شَآءَ اللہُ عَزَّوَجَلَّ اِس سے بڑھتی ہوئی بے دینی و جہالت کا خاتمہ ہوگا۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو دعوتِ اسلامی کے مَدَنی چینل کی برکت سے بُرائی سے محفوظ رکھے اور نیکی پر اِخلاص کے ساتھ عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(155)حضرت مولانا الحافظ علی رضا مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس جامعہ احیاء العلوم، ہوت والا،چیچہ وطنی روڈ ،ضلع وہاڑی،پاکستان)
انھوں نے استاذالعلماء حضرت مولانا حافظ بشیر احمد فردوسی صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی کے مذکورہ تأثرات کی تائید فرمائی ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد