Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط سِوُم)
16 - 49
کے اَسباب و وَسائل بھی عَطا فرمائے تاکہ دینِ اِسلام کی تعلیمات کا گھر گھر ڈَنکا بج سکے، اِنْ شَآءَ اللہُ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کے ذریعے مسلمان گھر بیٹھے دِین کی تعلیمات سے آشنا ہوں  گے اور اِنہیں  اللہ عَزَّوَجَلَّ کاڈر خشیت ، ہیبت اور رَحم و کرم اوراس کے اَحکامات و حقوق کی تعلیم مِل سکے گی اس طرح مسلمان اَپنے عَظیم مَرتبہ کو جو اِیمان کی وَجہ سے ملتا ہے اسے پہچان کر اِس کی حفاظت کرتے ہوئے دُنیا سے جانا پسند کریں  گے، مَدَنی چینل کے ذریعے جرائم پیشہ لوگ بھی جرائم سے تائب ہوسکتے ہیں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(148) حضرت مولانا محمد صادق سیالوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامعہ اسلامیہ انوارسعیدیہ ضلع دارالسلام (ٹوبہ)،پاکستان )
	اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوت اسلامی دورِ حاضر میں  خوب دین کا کام کر رہی ہے، مسلک اعلیٰ حضرت کا خوب پر چا رہو رہا ہے، اس کے ساتھ ساتھ مسلمانوں  کی عملی طور پر تربیت کا بھی خوب اِہتمام ہے ۔حال ہی میں  دعوت اسلامی نے مَدَنی چینل کے حوالے سے ایک نیا قدم اُٹھایا ہے ۔ اس اِقدام سے اَشَد کمی پو ری ہو گئی