Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط سِوُم)
15 - 49
دینا فرض ہوچکا ہے ۔اللہ عَزَّوَجَلَّ  کا لاکھ لاکھ شکر ہے دعوت ِ اسلامی حضور صلّی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہٖ و سلّم کی محبت کا پیغام قرآن وسُنّت کی روشنی میں  کتابوں  اوروعظوں  کی صورت میں  پیش کررہی ہے اور مَدَنی چینل کے ساتھ میدانِ عمل میں  اُتر کر دینِ اسلام کا پیغام تمام دُنیا میں  پہنچارہی ہے۔ میری دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ دعوت ِ اسلامی کو مزید ترقی دے ۔ بانی ٔدعوتِ اسلامی امیر اَہلسنّت حضرت علّامہ مولیٰنا ابوبلال محمدالیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کی تربیت کا نتیجہ ہے کہ نوجوان نسل کو اِسلام اور سُنّتِ رسُول کی طرف لانے کی کوشش جاری ہے۔مَیں  اپنی طرف سے مَدَنی چینل کھولنے پر دِل کی اَتھاہ گہرائیوں  کے ساتھ مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(147)حضرت مولاناغلام یٰسین قادری شطاری رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خلیفۂ مجازعلامہ عبدالحکیم شرف قادری وپیرمحمد علی ضیاء القادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہما ، مدرس مدرسہ اسلامیہ وخطیب جامع مسجدعمر کامونکی ضلع گوجرانوالہ، پاکستان)
	اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اللہ تعالیٰ کا بَہُت ہی شکر ہے کہ اِس نے ہماری دعوتِ اسلامی کو مَدَنی چینل عطا فرمادیا  اللہ عَزَّوَجَل اِس کو جاری رکھنے