بیش از بیش خدمت ممکن ہو گی اللہ جل شانہ بوسیلہ وصدقۂ سرکار صلّی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہٖ و سلّم جملہ اہل سُنَّت و جماعت کو اِس سے مُستَفِید ہونے کی توفیق ارزان فرمائے، آمین۔ بَہُت دیر تک یہ مَدَنی چینلمذہبی وملّی و اعتقادی خدمات دیتا رہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(145)خلیفہ مفتی اعظم ہند و قطب مدینہ مفتی محمدعبدالشکور رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ رضویہ محلہ فیض آباد، تحصیل و ضلع مَدَنی صحراء (مانسہرہ) ،پاکستان)
مَدَنی چینل کے اِجراء پر مُسرَّت کا اظہار اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(146)حضرت مولاناحافظ سیِّد عبدالغفور شاہ مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد رحمانیہ غوثیہ نشاط کالونی مرکزالاولیاء لاہور کینٹ،پاکستان)
رَمَضان شریف کے بابرکت مہینے میں مَدَنی چینل کا اجراء ہوا جس کی موجودہ دور میں اَشد ضرورت تھی، اِس پُرفِتن دور میں آقا صلّی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہٖ و سلّم کی شان کا بیان کرنا اور تمام وسائل بروئے کار لا کر آقا صلّی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہٖ و سلّم کی محبت کا پیغام