Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط سِوُم)
13 - 49
عزوجل اس سعی جمیل کو قبول فرما ئے اور سب اہلسنّت کو ایک ہونے کی توفیق بخشے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(143)پیرزادہ سید محمد طاہر شاہ قادری ہمدانی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سجادہ نشین لکھی وال شریف چنیوٹ، پاکستان)
	مَدَنی چینل آج کے اس پُر فِتن دور میں  رحمت کاایک  جھونکا ہے جسے دیکھ کر بالخصوص حضرت صاحب کا مَدَنی مذاکرہ میں  جواب دینا اِنتہائی مفید اور معلوماتی ہے ۔اللہ تعالیٰ مَدَنی چینل کے ہر پروگرام کو کامیاب و کامران فرمائے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(144)تلمیذ محدث اعظم پاکستان مفتی الحاج ابو الخیر محمد اکبر قادری رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(بانی و مہتمم دارالعلوم انوار اسلام رضویہ پیر محل، ضلع دار السلام(ٹوبہ) ، پاکستان)
	بندہ ٔنا توان کو عالمی تحریکِ اِحیاء سُنَّت دعوتِ اسلامی کے معزّز وصالح کارکن احباب نے مَدَنی چینل کے اِجراء کی خبر کامژدہ سنایا۔ اِس مسرت بخش خبر کو سن کر دِل بہار بہار ہو گیا ۔اِس کی مدد سے اِنْ شَآءَ اللہُ تَعَالٰی خدمت دین متین کی