Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط سِوُم)
12 - 49
یقیناً عصر حاضر میں  مَدَنی چینل ایک اہم ضرورت ہے ، اس کے فیوض و بَرَکات اِنْ شَائَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بَہُت جلد گھر گھر تک پہنچیں  گے اورپَہُنچ رہے ہیں  اور یہ مَدَنی چینل لوگوں  کے عقائد و ایمان کا ضامن ہوگا۔ اللہ ربُّ العزت اس مَدَنی چینلکو نظرِ بد سے بچائے اور اسے خوب کامیابی عطا فرمائے۔ نیز بانیٔ دعوتِ اسلامی امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قادری صاحب کی حفاظت فرمائے اور ان کے ذریعے خوب خوب مسلک ِ اعلیٰ حضر ت کی نشرواشاعت فرمائے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(142)  خلیفۂ مفتی اعظم ہند مفتی غلام سرورقادری بخاری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامعہ رضویہ ٹرسٹ وخانقاہ قادریہ نوریہ ماڈل ٹاؤن مرکزالاولیاء لاہور)
	یہ سن کر خوشی ہو ئی کہ مولانا محمد الیاس قادری زید مجدہ کی سرپرستی و قیادت میں  مَدَنی چینل کے نام سے ایک چینل شروع ہوا ہے ۔میں  اس پر مولانا موصوف اور ان کے رفقاء اور دعوت اسلامی کے احباب کو ہدیۂ تبریک پیش کرتا ہوں۔ بِلا شبہ یہ میڈیا کا دور ہے اس میں  اسلامی و دینی طرز کے چینل آنے چاہییں  ۔ اللہ