Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط سِوُم)
11 - 49
نہیں  کرسکتا، ٹی وی کے ذریعے سے بدمذہبی، بداخلاقی ،میوزک، ناچ گانے اور فلموں  ڈراموں  کو خوب پھیلایا گیا اور اس کے رد اور دِفاع کے لیے ہمارے پاس کو ئی ذریعہ نہ تھا ،کچھ ٹی وی چینل نے تو اسلام کے نام پرمسلمانوں  میں  اور زیادہ شکوک و شبہات پیدا کر دیئے لہٰذا اس دور میں  مَدَنی چینل کا شروع ہونا صبح کے اشارے کی طرح ہے جو صبح کے آنے کی خبر دیتا ہے اور رات کے اندھیرے چلے جانے کا اِعلان کرتا ہے ۔ایک ایسے ٹی وی چینل کی مسلمانوں  کو سخت ضرورت تھی جس میں  صحیح عقائد اور ہر معاملہ دینِ اسلام کی تعلیمات کے عین مطابق پیش کیا جا ئے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں  پو رے یقین سے کہہ سکتا ہوں  کہ دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل شروع کرکے مسلمانانِ عالم کی اس ضرورت کو بھی پورا کر دیا ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(141)حضرت مولانا عبدالسلام مشاہدی چشتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(فاضل جامعہ اشرفیہ اظہارالعلوم بُرہانپور ایم پی،مدرس جامعۃ المدینہ احمد آباد ،ہند)
	اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کامَدَنی چینل جو کہ مسلک ِ اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو گھر گھر پَہُنچا رہا ہے اور لوگوں  کے عقائدِ حقہ کا تَحفُّظ کررہا ہے