حیائی اور عریانی ختم ہوگی۔ اللہ ربُّ العِزّۃ ا میر اہلسنّت کا سایہ تادیر ہم پر قائم رکھے اور ہمیں دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون اور اس پر استقامت نصیب فرمائے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ دعوتِ اسلامی اور مَدَنی چینل کو دن گیارھویں اور رات بارھویں ترقی عطا فرمائے، آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(140) خلیفۂ مجاز سیّدی قطب مدینہ مفتی عبدالنبی حمیدیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(فوڈ برگ نمبر61منٹ روڈJHBساؤتھ افریقہ)
دینِ اسلام آخری دین ہے اور ا سکی حفاظت کا ذِمَّہ اللہ عزوجل نے خود لیا ہے۔ اس دین کے اُصول کا باقی رہنا ہر وقت ضروری ہے۔ ہمارے آقا علیہ الصَّلوۃ والسَّلام کے اس دنیا سے ظاہری پردہ فرمانے کے بعد اس دین کی اشاعت کی ذِمَّہ داری علماء حق اور مسلمانوں کی و ہ تنظمیں جو اسلام کے اُصول و ضوابط کو سختی سے تھامے ہوئے ہیں کو سونپی گئی ہے۔اس دور میں اَلْحَمَدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی پوری دنیا میں خدمتِ دین کے لیے کو شاں ہے اور بڑی کامیابی سے 35 سے زائد شعبوں میں کام کر رہی ہے۔ الیکٹرونک میڈیا کی اس دور میں اَہمیت کو کوئی صاحبِ بصیرت نظر انداز