Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط دُوُم)
9 - 48
اہلِ حق کا چینل جاری کیا جائے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ علٰی ذٰلِک کہ دعوتِ اسلامی کے بانی و محرّک حضرت ِ عطار قادری رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِینے وقت کی ضرورت کو پیشِ نظر رکھ کر مَدَنی چینل کا اِجراء فرمایا۔ہماری خواہش ہے کہ برطانیہ و یورپ کے لیے بھی جلدی سے مَدَنی چینل کا اِجراء فرمائیں۔ شرعی طور پر خالص مذہبی پروگراموں  کے لیے مَدَنی چینل کا اِجراء ہر لحاظ سے جائز ہے بلکہ مستحسن ذریعۂ اِبلاغ ہے۔ برطانیہ کے علماء کرام بالعموم اور جماعت اہلسنّت کے علماء بالخصوص تائید کرتے ہیں  اور حمایت و تعاون بھی کریں  گے ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ 
صَلُّوا عَلَی الْحبیب!		صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد 
(78)  حضرت مولانامحمد قمر الدین اشرفی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خلیفۂ مجازسرکارکلاں  حضرت سید مختار احمد اشرفی کچھوچھوی علیہ رحمۃ القوی ومدرس مرکزی دارالعلوم عادیہ منگل ،پٹنہ، بہار،ہند)
	میں  مبارکباد پیش کرتا ہوں  مَدَنی چینل کے مخلص کارکنان کو۔ جب مجھے آگاہی ہوئی تو دل باغ باغ ہوگیا اور اس چینل کی کامیابی کے لیے میرے قلب کی اَتھاہ گہرائیوں  سے دعائیں  نکلنے لگیں  کہ حضرت امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے وقت کے تقاضوں  کے عین مطابق ایک بہت مفید کام کا آغاز فرمایا ہے، عوام کو