غلامی یہ ہے بادشاہی سے بہتر اِدھر آؤ قسمت جگا کر تو دیکھو
اس مَدَنی چینل کی ابتداء پر اپنی طرف سے اور خلیفہ اعظم گھمکول شریف خلیفہ الحاج صوفی محمد عبداللہ خان نقبشندی ،مرکزی جامع مسجد گھمکول شریف کی انتظامیہ اور نمازیوں کی طرف سے امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ اور آپ کے تمام معاونین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ کریم جل جلالہ اور رسول کریم صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کے صدقے اس مَدَنی چینل کو دن گیارھویں رات بارھویں ترقی عطا فرمائے۔اٰمین
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد
(77) حضرت مولانامفتی گل رحمن قادری رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(تلمیذ شارحِ بخاری غلام رسول رضوی علیہ رحمۃ القوی ، چارلس روڈ برمنگھم ،بانی و چیئرمین جماعت ِ اہلسنّت برطانیہ)
دعوتِ اسلامی اعتقاداً و عملاً اہلسنّت و جماعت کی عالمگیر نمائندہ مذہبی مَدَنی تحریک ہے۔ اس کے بانی و محرّک عظیم رہنما حضرت ِ علّامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ ہیں۔ فقیر محمد گل رحمٰن قادری رضوی تقریباً بارہ ( 12) سال سے خواہشمند رہا ہے کہ دورِ حاضر میں عالمگیر مَدَنی کام کے لیے ضروری ہے کہ