Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط دُوُم)
6 - 48
حیات بنا کر بھیجا ہے اور اس کی حفاظت ، تبلیغ اور نشرو اشاعت کے لیے ہر دور میں  بندگانِ خدا عزوجل کو پیدا فرمایا، جنہوں  نے دینِ اسلام کے عَلَم کو بلند کیا۔اِنہیں  بندگانِ خدا جل جلالہ اور غُلامانِ مصطفٰے صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم میں  امیر اہلسنّت ابوبلال حضرت علّامہ محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کا شمار بھی ہوتا ہے۔ امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی شخصیت اور ان کی سرگرمیوں  کو دیکھ کر یوں  کہاجائے تو بے جا نہ ہوگا ، معلوم ایسے ہوتا ہے کہ آپ کے سر میں  دماغ عالمانہ ہے…سینے میں  دل صوفیانہ ہے…انداز ِبیان خطیبانہ ہے…ہاتھ میں  قلم ادیبانہ ہے…اور محنت بہت ہی مخلصانہ ہے۔اِسی وجہ سے اللہ کریم جل جلالہ نے رسول کریم صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّمکے صدقے شاندار کامیابی عطا فرمائی ہے اور اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ عطا فرماتا رہے گا۔ آپ کے بارے میں  بقولِ شاعر کچھ تبدیلی کے ساتھ یوں  بھی کہا جاسکتا ہے۔   ؎
زمانے بھر میں  چاہت کا عجب انداز دیکھا ہے
تری آنکھوں  میں  مَیں  نے دو جہاں  کا پیار دیکھا ہے
خدا رکھے تیری دعوتِ اسلامی سے سب کو وابستہ
ترے پیکر میں  روشن نور کا مینار دیکھا ہے