Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط دُوُم)
5 - 48
تاکہ مسلمانانِ یورپ اپنے عقائد کی حفاظت کرسکیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو ترقیاں  عطا فرمائے۔ہم اِنْ شَآءَ اللہُ تَعَالٰی  ہر وقت تعاون کے لیے تیار ہیں۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب!		صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد 
(75) حضرت مولاناپیرابوالرضا اللہ بخش نیّر مجددی چشتی قادری رضوی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خلیفۂ مجاز حضور سبحانی میاں  سجادہ نشین خانقاہ رضویہ بریلی شریف وسجادہ نشین آستانہ عالیہ ہوت والاشریف جمن شاہ ضلع لیہ پاکستان)
	میں تہ دل سے دعوتِ اسلامی کے تمام کارکنوں  کو بالعموم اور امیر اہلسنّت مُدَّظِلُّہُ العَالِیکو بالخصوص مبارک باد پیش کرتا ہے ، خدا تعالیٰ دعوتِ اسلامی کی مساعیٔ جمیلہ کو بوسیلۂ رسول علیہ الصلوۃ والسلام قبول فرمائے۔مَدَنی چینل مبارک، نیک اور مستحسن کام ہے جس کے ذریعے تبلیغ دین کا کام باحسنِ وُجوہ ہورہا ہے۔ فقیر کو دعوتِ اسلامی سے قلبی محبت ہے۔ خدا اس محبت کو قائم رکھے ۔ آمین 
صَلُّوا عَلَی الْحبیب!		صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد 
(76) حضرت مولانا حافظ نیاز احمد صدیقی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( خطیب مرکزی جامع مسجد گھمکول شریف ،گولڈن بلاک روڈ سمال ہیتھ برمنگھم ،انگلینڈ)
	اللہ تعالیٰ جل جلالہ نے دینِ اسلام کو تمام انسانیت کے لیے مکمل دستورِ