(74)حضرت مولانا مفتی محمد اشفاق احمد رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خلیفۂ مجازآستانہ محدث اعظم پاکستان حضرت مولیٰنا سرداراحمد علیہ رحمۃ الاحد،خطیب الحراء مسجد سلو،برطانیہ)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ پوری دنیا میں دعوتِ اسلامی کا کام زور و شور کے ساتھ جاری و ساری ہے ،ربُّ العزّت مزید ترقیاں عطا فرمائے ۔خصوصاً اہل برطانیہ کے دلوں میں مَدَنی تاجدار صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی عزت و عظمت کے چراغ روشن کررہے ہیں ،ربُّ العزّت قبول فرمائے اور مزید مسلمانوں کی رہنمائی کی توفیق و ہمت عطا فرمائے۔ معلوم ہوا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کا دعوتِ ِاسلامی نے اِجراء فرما دیا ہے جو کہ آج کے دور میں دین و دنیا میں کامیابی کا ایک بہت ہی اَحسن اِقدام ہے۔آجکل میڈیا اور ٹی وی چینل کے ذریعے اپنے طریق سے تبلیغِ اسلام ہوسکتی ہے چونکہ آج کے دور میں عوام النّاس مساجد او ر مجالس میں بہت کم آتے ہیں لیکن اپنے گھروں میں بیٹھ کر ٹی وی چینل پر معلومات کرتے رہتے ہیں ، اس لیے UK (انگلینڈ)کے عوام کے لیے اس ٹی وی پروگرام کا ہونا اَشَد ضروری ہے لہٰذا دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ یوکے و یورپ کے مسلمانوں کی رہنمائی کے لیے بھی جلدازجلد مَدَنی چینل کے ذریعے ٹی وی پرنشریات کو جاری فرمایا جائے