(119) حضرت مولانا محمد فقیر اللہ خان مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس دارالعلوم محمدیہ غوثیہ گلزارطیبہ سرگودھا، پاکستان)
عالمی تحریک ’’ دعوتِ اسلامی‘‘ کی دیگر فتوحات میں ایک فتح مَدَنی چینلہے۔ میڈیا کے اس دور میں اہلسنّت کی جانب سے مذکورہ چینل کا اِجراء مستحسن اِقدام ہے۔دِلی دعا ہے کہ خداوند قدوس مَدَنی چینل کے مَدَنی پیغام کو عام کرنے کی توفیقِ ارزانی عطا فرمائے اور اسے آقائے مدینہعلیہ الصَّلوۃ والسَّلام کی محبت وا طاعت کو پھیلانے کا وسیلہ بنائے۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد
(120) حضرت پیر محمد طیب الرحمن قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(چیئرمین جامعہ قادریہ ٹرسٹ ،مسجد اور ایجوکیشن کمیونٹی سینٹر،A26-26 الفرید اسٹریٹاسپارک بوروک
برمنگھم B12-8JLبرطانیہ)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّکراچی کے دورے کے دوران میں نے بذاتِ خود مشاہد ہ کیا ہے کہ دعوت اسلامی نے اسلام کی صحیح تعلیمات اور درست عقیدے کی ترویج واشاعت کے لئے ایک مَدَنی چینل کا آغاز کیا ہے، یہ ایک ایسا عظیم