باعمل مسلمان بنایا،دین اسلام کی محبت میں پھیرا بلکہ رسولوں کے سردار ، تاجِ رسالت کے انمول نگینے، اللہ عزوجل کے پیغام داں،حضرت محمد صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی محبت انکے دل ودماغ میں بٹھائی جنہوں نے کامیابی کے ساتھ اس بات کو دوسروں تک بھی پہنچایا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کی آمد کی برکت سے مسلمانوں اور غیر مسلموں کو بہترین دین اسلام کے سچے پیغامات سمجھنے میں مزید مدد ملے گی۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد
(118)حضرت مولاناثاقب عمران رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامع مسجد گلزار مدینہ میلاد چوک ڈنگہ مٹھّیاں کھا ریاں ضلع گجرات پاکستان )
ہم بے حد شکر گزار ہیں دعوتِ اسلامی کے جس نے نوجوانوں کو نبی پاک صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی سنتوں کا پابند بنادیا۔ اللہ تعالیٰ دعوتِ اسلامی کو دن دُگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائے اور حضرت مولانا محمدالیاس مَتَّعَنَا اللہُ بِطُولِ حیاتِہٖ کو لمبی عمر عطا فرمائے اور میڈیا اس وقت کی اہم ضرورت ہے، دعوتِ اسلامی کا اسلامی تعلیمات کو مَدَنی چینل کے ذریعہ عام لوگوں تک پہنچانا بہت اچھا اقدام ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد