Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط دُوُم)
37 - 48
جب دوسر ا شخص آتا ہے تو وہ بھی اپنے بیان میں نغمہ ہائے محبت رسول صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم  کی خوشبوئیں  پھیلاتا ہے اور یوں  ہی ہر ایک اپنے بیان میں  محبت رسول صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی باتیں  کرتا ہے اور جب ناظرین ایسے پروگرام دیکھتے ہیں  تو ان میں کوئی کنفیوژن نہیں  رہتا،شک وشبہات دور ہو جاتے ہیں اور یہ ہی محبت رسول صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم  کے پیغام کو عام کرنے کا بے مثال طریقہ ہے جو اس مَدَنی چینل  کو دوسرے چینلز سے ممتاز کرتاہے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب!		صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد 
(117) حضرت مولاناحافظ محمد عقیل ایوب قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(رضا اسلامک ایجوکیشنل کلچرل سینٹررضا مسجد،مرکز اہلسنّت جامعہ رضاء العلوم الاسلامیہ عربک اسٹڈیز برطانیہ)
	میں  قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تمام اسلامی بھائیوں  اور بہنوں  کو دینِ اسلام کی بہترین خدمت سر انجام دینے پر مبارک باد پیش کرتاہوں ،جہاں  بہت سی تنظیمیں  لوگوں  کو باعمل مسلمان بنانے کی کوششیں  کرچکیں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ وہاں  امیر اہلسنّت ،امیر دعوتِ اسلامی مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری (اللہ تعالیٰ انکی حفاظت فرمائے)نے لاکھوں  لوگوں کے دل ودماغ کونہ صرف