یہ چینل لاکھو ں مسلمانوں کے ایمان کی حفاظت کا ذریعہ بنے گا اور انہیں نبی کریم صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم سے محبت کرنے کے طریقے سے آشنا کرے گا ، سنتوں کے اتباع کی تعلیم سے بہرہ ور کرے گا۔یہ چینل اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ! سٹیلائٹ ٹی وی کے ذریعے جو غیر اسلا می چیزیں ہمارے گھروں میں داخل ہوچکی ہیں کو ختم کرنے میں ان سے مقابلہ کرے گا اوراِنْ شَآءَ اللہ تعالٰیتمام برے اثرات اور غیر اسلامی چینلز کی برائیاں ہمارے گھر سے دور ہوجائیں گی اور لوگ اس چینل سے محبت کرنے لگیں گے اس لئے کہ اس چینل کے آغاز کا مقصد حضور صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی محبت کوپوری امت میں عام کرنا ہے۔ اس مَدَنی چینل کی وہ خاص با ت جس سے میں بہت زیادہ محظوظ ہوا ہوں کہ ا س مَدَنی چینل کی اولین ترجیح آقا کریم صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم پر کثرت سے صلاۃو سلام بھیجنا ہے،اس کے علاوہ بیانات اور درس میں ناظرین کے لئے حکمت ودانائی کے بے پناہ پیغامات ہیں جو انہیں صراطِ مستقیم کی طرف گامزن کرتے ہیں۔
سُبْحٰنَ اللہِ عَزَّوَجَلَّ! مَدَنی چینل میں جب بھی کوئی پہلا شخص گفتگو کرتا ہے تو وہ صرف محبت ِرسول صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کے بول ہی بولتا ہے اور