Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط دُوُم)
35 - 48
(116) حضرت مولانا عبدالمجیدمُدَّظِلُّہٗ العَالِی
(اسلامک انفارمیشن سینٹر برسٹول460اسٹاپیلیٹن روڈ ایسٹ ویلی برسٹول بیس 6PA برطانیہ)
	میں  دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ کا جائزہ لے رہا تھا کہ میں  نے مَدَنی چینل کے لئے لنگ دیکھا۔ سُبْحٰنَ اللہ! کیا ہی خوبصورت چینل ہے اور اللہ تعالیٰ کی کتنی عظیم رحمت ہے ، کتنے اچھے بیانات ، نعتیں  اور دوسرے خوبصورت پروگرام تھے جو بہت ہی اچھے انداز میں  پیش کئے گئے تھے۔ مَاشَاء اللہ! حضور پاک صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم  پر درودِ پاک کی کثرت نے تو مجھے بہت ہی متاثر کیا۔ چینل کا استعمال بہت ہی اچھا اقدام ہے، مجھے اس چینل کے ذریعے امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن کا ترجمۂ قرآن ، نعت اور آپ کامشہور سلام سننے کی سعادت حاصل ہوئی، جب میں نے اس چینل کو دیکھا تو میرا دل باغ باغ ہوگیااور میں  بہت خوش تھااور لطف اندوز ہوا ۔ جب میں  نے ان تمام پروگراموں  کا مشاہدہ کیا تو میں  نے محسوس کیا کہ گویا اس نے ایک بار پھر مدینہ منورہ میں  سبز گنبدکے ساتھ رشتہ و تعلق جوڑدیا۔ مَدَنی چینل پر ہر جملہ اور ہر لفظ حضور صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم  کی محبت اورتقویٰ سے لبریز تھا ۔