ہورہی ہے۔ اس وقت تقویٰ و پرہیزگاری اور سنتوں پر عمل کو دنیا میں پھیلانے میں مَدَنی چینلکی اشد ضرورت تھی جو حضرت صاحب کی دعاؤں سے شروع ہوگیا۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس چینل کے ساتھ مالی و جانی تعاون کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد
(115)حضرت مولانامحمد میاں مالیگ مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(35سیمورروڈ اولڈ برے U.K )
نیک اعمال کی ترغیب دینے والی بہترین جماعت دعوتِ اسلامی کے ایک اور تبلیغی اِقدام مَدَنی چینل کے عالم وجود میں آجانے کی خبر سن کر انتہائی مسرت ہوئی۔ مولیٰ تعالیٰ دعوتِ اسلامی کے اس اِقدام کو بھی اس کے دوسرے مفید اقدامات کی طرح بے مثال کامیابیوں سے ہم کنار کرے۔ مسلمانوں کے قلوب اس چینل کی طرف پھیر دے ۔
دعا از من واز جملہ جہاں آمین آباد
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد