Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط دُوُم)
33 - 48
ص۵ حدیث۱ دارالکتب العلمیۃ بیروت)کے پیش نظر ،واللہُ ورَسُولُہ اَعْلَمُ بالصّواب
صَلُّوا عَلَی الْحبیب!		صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد 
(113)حضرت مولاناقاری غلام شبیر سولنگی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم مدرسہ عربیہ صدیقیہ،خطیب جامع مسجد صدیق بلاک S مدینۃ الاولیاء نیو ملتان ، پاکستان )
	مَدَنی چینل کا آغاز یقیناً عوام الناس کے لیے علومِ دینیہ کے باب سے کم نہیں  ہے۔ جس سے لوگوں  کے دلوں  میں  آقا صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم  کی محبت و عشق کا پیغام عام کرنے میں  بہت مدد ملے گی۔ یہ اہم کام کرنے کا شرف اس تنظیم (دعوت اسلامی) کو ہی حاصل ہوا۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب!		صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد 
(114) حضرت مولانا قاری محمد علی نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(امام مرکزی جامع مسجد لوزلزبرمنگھم ،U.K )
	مَاشَآءَ اللہ غیر سیاسی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کی برکتیں  دنیا کے کونے کونے میں  موجود ہیں  اور امیر اہلسنّت پیر طریقت مبلغ اسلام ابوبلال محمد الیاس عطار قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی کی شب و روز محنت اور دعاؤں  کا نتیجہ ہے کہ تبلیغ دین دنیا میں  عام