Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط دُوُم)
32 - 48
مدظلہ العالیٰ کو حیات ِ خضری عنایت فرمائے۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب!		صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد 
(111) حضرت مولاناابوالفرحان محمد امین خان قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خلیفہ حضور پیر سید علی احمد دائم الحضوری قصوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ،خطیب جامع مسجد والضحیٰ ساہیوال ،پاکستان )
	جب سے میں  نے مَدَنی چینل دیکھا ہے دلی خواہش پوری ہوئی  کیونکہ اس کے ذریعے عام لوگوں  کو دین اسلام اور سنتوں  کا پیغام پہنچے گا ، بے شمار لوگ اس سے استفادہ کریں  گے۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب!		صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد 
(112)اُستاذ العلماء شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی محمد عبدالطیف مجددی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خلیفۂ مجاز حضور مفتی عزیزاحمد بدایونی ضیائی رحمۃ تعالیٰ علیہ، شیخ الحدیث دارالعلوم جامعہ نعیمہ مرکزالاولیاء لاہور)
	مَدَنی ہاشمی میاں  دامت برکاتہم العالیہ تصویر کی حرمت کے قائل ہونے کے باوجود اس چینل کی تصویر کو جائز فرماتے ہیں  ، اگر کوئی شخص ان کے فتویٰ کے پیش نظر فائدہ دینی پر عمل کرتا ہے تو اس کو لائقِ ملامت سمجھنا صحیح نہیں  کہ اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّاتِ اَوْ کَمَا قَالَ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمَ (صحیح بخاری ج۱