ہوگا۔ مَدَنی چینل تمام اہل محبت عشاقِ رسول کے گھروں میں جاری اور چلنا چاہیے۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد
(109) حضرت مولانا حافظ عطاء اللہ سکندری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس مدرسہ غوثیہ اسلامیہ،ٹھری میر واہ ضلع خیرپور میرس باب الاسلام سندھ، پاکستان )
دعوتِ اسلامی کی طرف سے مَدَنی چینل کا اِجراء ایک اہم انقلابی قدم ہے، اہلسنّت کی طرف سے نظریاتی سطح پر یہ پہلا چینل ہے جس کی جتنی بھی تحسین کی جائے کم ہے، دعوتِ اسلامی کو اس زبردست کاوش پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد
(110)حضرت مولاناقاری خورشید احمد فریدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب موتی جامع مسجد محلّہ اسلام آباد ساہیوال، پاکستان )
جب سے میں نے آپ کا مَدَنی چینل دیکھا ہے میری خوشی کی انتہا ہوگئی کیونکہ اس کے ذریعے لوگوں کے قلوب و اذہان پاکیزہ ہوں گے اور محبت رسول صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی شمع فروزاں ہوگی۔ خدائے بزرگ و برتر امیر اہلسنّت