Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط دُوُم)
30 - 48
مَدَنی چینل کو دیکھ کر ہدایت بھی لیں  گے۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب!		صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد
 (107) حضرت مولانا اللہ رکھا جماعتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد نورانی نارروال ،پاکستان)
	مَدَنی چینل علماء حق و عوامِ اہلسنّت کے لیے یکساں  دینی فوائد کا باعث ہے۔  
صَلُّوا عَلَی الْحبیب!		صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد 
(108)حضرت مولانا مفتی محمد رمضان ضیاء الباروی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس جامعہ اسلامیہ خیر المعاد قلعہ قاسم باغ ، مدیر ادارہ ضیاء السنۃ مدینۃ الاولیاء  ملتان ،پاکستان) 
	دعوتِ اسلامی مسلک ِاہلِ سنت و جماعت کی ترویج و اشاعت اور عقائد اہلسنّت کے تحفظ اور نوجوانوں  کی اصلاح کے لیے انقلابی بنیادوں  پر صبح و شام کوشاں  ہے، اس سلسلے میں  مَدَنی چینل کا اِجراء اس پرفتن گمراہ کن کیبل اور بے ہودہ چینلوں  سے مسلمانوں  اور نوجوان نسل کو ترغیب و ترہیب کی دعوت اور غیر مسلموں  کو دینِ مصطفیٰ صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم  کی حقانیت کا پیغام دینے کے لیے سنگِ میل ثابت